پونچھ //ضلع انتظامیہ پونچھ نے سرکاری اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کیخلاف مہم شروع کرتے ہوئے 253کنال سٹیٹ لینڈ کو وگزار کروالیا ۔بینچ اور کنوئیاں گائوں میں شروع کی گئی اس مہم کے دوران وگزار کی گئی اراضی کی تخمینہ لاگت 7کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر محکمہ مال کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور سٹیٹ لینڈ پر کئے گئے قبضہ کو ہٹا یا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار حویلی انجم کھٹک کی قیادت میں شروع کر دہ مہم کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،نائب تحصیلدار ویگر آفیسران اور پولیس کی ٹیم بھی موجود تھے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ سے بچا یاجائے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔