نئی دہلی//ملک میں کووڈ ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24ہزار879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24ہزار879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7لاکھ67ہزار296 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21ہزار129 ہوگئی ہے ۔کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار603 کیسز درج کئے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ23ہزار724 ہو گئی اور 198 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9ہزار448 ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار756 سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار350 پر پہنچ گئی ہے اور اس دوران 64 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1700 ہوگئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا نے قہر برپا کیا ہے اور یہاں اب تک 1لاکھ04ہزار864 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3ہزار213 ہوگئی ہے ۔ گجرات کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے۔