سرینگر // جموں کشمیر میں چھٹی بار متوفین کی تعداد 50سے کم رہ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 807 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 26سفر کرنے والوں سمیت 2253افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور 2جواں سال خواتین سمیت مزید 46افراد فوت ہوگئے۔ سنیچر کو مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 5فیصد ہوگئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86ہزار684تک پہنچ گئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 3800کا ہندسہ پار کرکے 3841ہوگئی ہے۔ سنیچر کو 794جموں جبکہ 1459 افراد کشمیر میں مثبت آئے ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1459افراد میں 6بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 1453 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 1459افراد میںسرینگر میں353، بارہمولہ میں162، بڈگام میں169، پلوامہ میں142، کپوارہ میں203، اننت ناگ میں184، بانڈی پورہ میں69، گاندربل میں55، کولگام میں91 اور شوپیان میں34افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد176305ہوگئی ہے۔اس دوران مزید16افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں1، سکمز بمنہ میں1، رعناواری اسپتال میں1، جی ایم سی بارہمولہ میں3، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں2 ,ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، ضلع اسپتالگاندربل میں ایک، سی ایچ سی کپورہ میں1، ایک 92بیس اسپتال باندامی باغ میں 1، سکمز صورہ میں ایک اورجی بی پنتھ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ اسطرح صوبے میں ابتک1973افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ مرنے والوں میں چرارشریف کی 35سالہ خاتون،ٹنگمرگ کا 52سالہ شخص،سنگرونی پلوامہ کا 80سالہ معمر شخص،پچل پلوامہ کا 65سالہ شخص شامل ہے۔ جموں صوبے میں سنیچر کو کو794فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے20بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 774افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے794متاثرین میں جموں میں343، ادھمپور میں60، راجوری میں60، ڈوڈہ میں54، کٹھوعہ میں47، سانبہ میں23، کشتواڑ میں32، پونچھ میں70، رام بن میں66اور ریاسی میں39افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد110379ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید30افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں12،جی ایم اسپتال جموں میں ایک،ایس پی ایس اسپتال لدھنہ میں ایک،فورٹس اسپتال امرتسر میں ایک،بدری ناتھ اسپتال امرتسر میں ایک،جی ایم سی ڈو ڈہ میں ایک، جی ایم سی راجوری میں 3،زچگی اسپتال ستواری میں ایک، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں ایک اور 3گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں دومنہ جموں کی 35سالہ جواں سال خاتون بھی شامل ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1868تک پہنچ گئی ہے۔
ویکسین لینے والوں کی مجموعی شرح 69فیصد
پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں سنیچر کو مزید 19ہزار165افراد کوکورونا مخالف ویکسین دیا گیا اور اسطرح جموں و کشمیر میں ویکسین لینے والے افراد کی مجموعی تعداد 32لاکھ 36ہزار 248ہوگئی ہے۔ وکسین لینے والے 19ہزار 165افراد میں 103ہیلتھ ورکروں نے پہلا ڈوز، 594فرنٹ لائن ورکروں نے دوسرا دوز جبکہ 45سال سے زیادہ عمر کیت 18ہزار468افراد کو ویکسین لگایا گیا ہے۔ سنیچر کو اننت ناگ میں 3689، کولگام میں 528،پلوامہ میں 2024، سرینگر میں 2202،بڈگام میں 407، بارہمولہ میں 1192،کپوارہ میں 910، بانڈی پورہ میں 2412، گاندربل میں 57، جموں میں 648، ادھمپور میں 262، راجوری میں 1090،کٹھوعی میں 763، پونچھ میں 1262، رام بن میں 265، ڈوڈہ میں 474،کشتواڑ میں 419، ریاسی میں452اورسانبہ میں 112افراد شامل ہے۔ جموں و کشمیر میں اس کے اعلاوہ شوپیان ، گاندربل اورجموں میں 100فیصد لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں ویکسین لینے والوں کی مجموعی شرح 69.04فیصد ہوگئی ہے۔
دوسرے روز بھی کورونا کیسز 2لاکھ سے کم | ایک لاکھ 74ہزار درج،3617ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی رفتارمیں کمی کے درمیان دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے کم رہی، وہیں اس کے مقابلے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور 2.84 لاکھ مریضوں نے اس وبا کو شکست دی جس سے فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 8.04 فیصد رہ گئی۔اس درمیان جمعہ کے روز 30 لاکھ 62 ہزار 247 افراد نے کورونا ٹیکہ لگوایا۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 89 لاکھ دو ہزار 445 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 173790 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 247 ہو گئی۔ اس دوران دو لاکھ 84 ہزار 601 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ملک میں دو کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 11 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔فعال کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 428 کم ہو کر 22 لاکھ 28 ہزار 724 رہ گئے ہیں، حالانکہ دریں اثناء 3617 افراد ہلاک ہوئے اور وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 22 ہزار 512 ہو گئی ہے۔ملک میں ریکوری ریٹ بڑھ کر 90.80 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.16 فیصد ہے۔