سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیصی کیلئے 20ہزار187تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11 مسافروں سمیت 57 کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 506 ہوگئی۔ ان میں 72ہزار 953کشمیر جبکہ 51ہزار 553جموں صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ اتوار کو جموں و کشمیر میں کسی کی بھی موت نہیں ہوئی اور متوفین کی مجموعی تعداد 1936 بنی ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں 1215 کشمیر جبکہ 721جموں صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 57 معاملات میں 14جموں جبکہ 43کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر کے 43 متاثرین میں 27ضلع سرینگر ، 3 بارہمولہ، 2بڈگام، 1پلوامہ، 1کپوارہ، 3 اننت ناگ، 5گاندربل، 1کولگام جبکہ بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 14متاثرین میں 7ضلع جموں، 2ادھمپور، 1کشتواڑ اور ایک رام بن سے تعلق رکھتا ہے جبکہ راجوری ، کٹھوعہ ، سانبہ ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
کوئی موت نہیں
جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت نہیں ہوا ہے۔ ابتک کشمیر میں 1215اور جموں میں721افرا فوت ہوئے ہیں۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,24,506 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 748سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک 1,21,822اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,936 تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,215کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور721کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کو مزید70فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے36اَفراداور کشمیر صوبے کے34اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 45,44,487ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍جنوری 2021 کی شام تک 44,19,881نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,23,009افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,203اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔748 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ97,734اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,88,388اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔