سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 26ہزار 720تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 58کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران ایک معمر شخص فوت ہوگیا ۔ 58متاثرین میںسے11جموں جبکہ 47کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 47متاثرین میں سے 12بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں جبکہ 35افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔اتوار کو کپوارہ کے ہائے ہامہ سے تعلق رکھنے والا ایک 90سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے اور کشمیر میں متوفین کی تعداد 1232ہوگئی ہے۔ 15 سے لیکر 28فروری تک 1100افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے862کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے862افراد میں سے512مقامی سطح پر جبکہ 350بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74448ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1232افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔