کشتواڑ//کشتواڑ پولیس 20 سال سے مفرور سابق جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس بیان کے مطابق مڑواہ پولیس کوقابل اعتماد ذرائع سے موصول ہونے والی مخصوص معلومات پر پولیس تھانہ مڑواہ کی ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے متعدد مشتبہ مقامات پر چھاپہ مار کر مفرور کوگرفتار کر لیا۔گرفتار مفرور سابق جنگجوکی شناخت عبدالغنی عرف ماویہ ولد عبدالعزیز شیخ ساکنہ رہار مڑواہ کے طور ہوئی ہے جوایف آئی آر زیرنمبر 42/2001 زیر دفعہ 302، 364 آر پی سی 7/27 آئی اے کے تحت مطلوب تھا جو پولیس اسٹیشن مڑواہ میںاس کے خلاف درج تھے۔مفرور کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور عدالت کے حکم پر ملزم کو عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔