سرینگر //2دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد سنیچر کو ایک مرتبہ پھر وادی میں کورونا وائرس سے 2 افراد فوت ہوگئے۔ جموں و کشمیر میںمتوفین کی مجموعی تعداد 4461ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں 50 ہزار67ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4 مسافروں سمیت مزید 187 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 35ہزار 203تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کو جموں میں24جبکہ 163 وادی میں متاثر ہوئے۔کشمیرکے 163 افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 162افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ 163افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 61، بارہمولہ میں 56، بڈگام میں 8، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 15، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار449تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 2افراد فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں ایک سرینگر اور ایک بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2279ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 5اضلاع میں 24افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 24افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں 19، ڈوڈہ میں 1، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 1 جبکہ ریاسی میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار754تک پہنچ گئی ہے۔ جموں میں سنیچر کو مسلسل تیسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2182بنی ہوئی ہے۔