سرنکوٹ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر محکمہ مال نے ایک کارروائی کرتے ہوئے سرنکوٹ کے موڑھ بچھائی گائوں میں 146کنال سے زائد اراضی پر سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ۔ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ و تحصیلدار سرنکوٹ کی نگرانی میں نائب تحصیلدار ہاڑی مڑہوٹ نے پولیس کے تعاون سے مذکورہ علاقہ میں ناجائز تجاوز کو ہٹانے کیلئے ایک کارروائی عمل میں لائی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران گائوں میں 146کنال اور 14مرلے اراضی پر سے قبضہ ہٹایا گیا ۔اس مہم کے دوران محکمہ مال کے آفیسران نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ نہ کیا جائے اور نہ ہی کاشتکاری کیلئے اراضی کا استعمال کیا جائے تاہم غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔