سرینگر //جموں و کشمیر میں 14ماہ میں پہلی مرتبہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اور 17اپریل (49روز) بعد پہلی مرتبہ متاثرین کی تعداد 1500 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ہوئی ہے۔ سنیچر کو 24سفر کرنے والوں سمیت مزید 1448 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ (اس سے قبل 17اپریل کو جموں و کشمیر میں 1145افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے)متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 99ہزار050ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی دوسری لہر میں 39دنوں کے بعد روزانہ فوت ہونے والے افراد کی تعداد سمٹ کر 25تک پہنچ گئی ہے۔مزید 25اموات کے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد 4051تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کورونا وائرس سے 24 سفر کرنے والوں سمیت 1448 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 453جموں جبکہ کشمیر میں 19اپریل کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر میں روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1000 سے کم ہوئی ہے۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 995افراد میں سے 10بیرون ریاستوں سے سفر کر کے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 985افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی کے 995متاثرین میں سرینگر میں 222، بارہمولہ میں140، بڈگام میں136، پلوامہ میں107، کپوارہ میں125، اننت ناگ میں95، بانڈی پورہ میں43، گاندربل میں54، کولگام میں59اور شوپیان میں14فراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد184499ہوگئی ہے۔اس دوران مزید12افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدراسپتال میں2، سکمز بمنہ میں2، سکمز صورہ میں1،رعناواری اسپتال میں1،جی ایم سی اننت ناگ میں3 ،ضلع اسپتال گاندربل میںایس ڈی ایچ سوپور میں 1، سی ایچ سی ترال میں 1 اور ٹروما اسپتال بجہاڑہ میں 1شخص فوت ہوا ہے۔کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2078ہوگئی ہے۔جموں میںسنیچر کو453فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے14بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ439فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے453متاثرین میں جموں میں106، ادھمپور میں28، راجوری میں80، ڈوڈہ میں51، کٹھوعہ میں39، سانبہ میں11 کشتواڑ میں28، پونچھ میں59 رام بن میں33اور ریاسی میں18افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد114551ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید13فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں4،جی ایم سی ڈوڈہ میں1،جی ایم سی کٹھوعہ میں1، جی ایم سی راجوری میں 1، امن دیپ اسپتال پٹھانکوٹ میں ایک اور 2متاثرین گھروں میں ہی فوت ہوگئے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد1973ہوگئی ہے۔
کشمیر میں41.6فیصد مریض علامتی رابطہ ہونے سے32.8 اور0.5فیصد سفر کے دوران متاثر
پرویز احمد
سرینگر //کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 184499متاثرین میں 41.6فیصد علامتی مریض تھے جبکہ 32.8فیصد افراد کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ 0.5فیصد افراد مختلف ممالک اور ریاستوں کا سفر کرکے کشمیر لوٹے ہیں۔ کارگردگی کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر میں متاثرین کی اکثریت میں کورونا کی علامات نمایاں تھیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اننت ناگ اور کپوارہ ضلع میں ٹیسٹنگ کم ہورہی ہے جبکہ پلوامہ اوربارہمولہ ضلع میں اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اننت ناگ میں ہر 10لاکھ آبادی میں صرف288681 جبکہ کپوارہ میں ہر 10لاکھ آبادی میں 296523افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔رپورٹ میں موجود اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کی شرح پلوامہ 1.27فیصد اور بارہمولہ میں 1.23فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق سرینگر شہر میںہر 10لاکھ کی آبادی میں 42ہزار785، گاندربل میں 24805 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ بانڈی پورہ میں سب سے کم 1087اورگاندربل میں 1540علامتی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹوں میںمثبت کیسوں کی سب سے زیادہ شرح کپوارہ میں11.73اور پلوامہ میں 11.16فیصد ہے۔ ریپڈ ٹیسٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح سب سے کم بانڈی پورہ5.23فیصدجسکے بعد گاندربل میں 7.56فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020کی پہلی لہر اور 2021کی دوسری لہر میں وائرس میں کافی تبدیلی آئی ہے۔جموں صوبے میں نئے ہیت کے وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی شرح 37فیصد جبکہ کشمیر میں بھارتی ہیت کے وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی شرح صرف12.3فیصد ہے۔رپورٹ میں تمام اضلاع پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں مثبت کیسوں کی شرح 5فیصد جبکہ اس کے بعدآنے والے ہفتہ میں اس میں مزید کمی لاکر 2فیصد سے نیچے لائیں۔