سرینگر / کشمیر میں پچھلے 10ماہ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 28لاکھ 25ہزار719ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) کئے گئے جن میں1لاکھ 10ہزار443کی رپورٹیں مثبت آئی ۔ اس طرح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی شرح 3.9فیصد رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اننت ناگ ضلع میں 2لاکھ 44 ہزار 965 ٹیسٹ کئے گئے جن میں9370مثبت قرار دئے گئے جبکہ 235595کی رپورٹیں منفی آئی ۔ بانڈی پورہ میں 1لاکھ 32 ہزار 6 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4048مثبت جبکہ 127958 منفی قرار دئے گئے۔ بارہمولہ میں 2لاکھ 90ہزار 46تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12870مثبت جبکہ 2لاکھ 77ہزار176کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ بڈگام میں 2لاکھ 40ہزار952ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14ہزار190مثبت جبکہ 2لاکھ 26ہزار762کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔گاندربل میں 1لاکھ 16ہزار 656تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1لاکھ 12ہزار35کی رپورٹیں منفی آئیں۔کولگام میں1لاکھ 74ہزار916ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5678مثبت جبکہ 1لاکھ 69ہزار238منفی قرار دئے گئے ہیں۔کپوارہ میں 2لاکھ 53ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7787مثبت جبکہ 1لاکھ 92ہزار806کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ پلوامہ میں 1لاکھ 76ہزار362 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7447مثبت اور1لاکھ 68ہزار915افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ شوپیان میں 55ہزار 805ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1442مثبت جبکہ 54ہزار363کو منفی قرار دیا گیا ہے۔ سرینگر میں 5لاکھ 8ہزار77ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 28ہزار942مثبت جبکہ 4لاکھ 79ہزار 135کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ پولیس اسپتال میں 9054ٹیسٹ کئے گئے جن میں 414مثبت جبکہ8ہزار640افراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔سرینگر ایئر پورٹ پر 4لاکھ 90ہزار322ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6710کی رپورٹیں مثبت اور4لاکھ 83ہزار612کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ ایئر پورٹ عملہ کے 7223ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 240مثبت جبکہ 6984کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں 17ہزار62رپیڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3178مثبت جبکہ 13ہزار884کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔