منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی کی 4کلو میٹر سڑک پر پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے بچھایا گیا تارکول ایک ماہ کے بعد ہی اکھڑ گیا ہے جس کو لے کرٍعوام نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اس سڑک پر دوبارہ تارکول بچھایا جائے ۔مکینوں کے مطابق 2014کے تباہ کن سیلاب میں جہاں ضلع پونچھ کی متعدد سڑکیں تباہ ہو گیں تھیں وہیں پر آڑئی علاقہ کو جانے والی چار کلو میٹر سڑک بھی تباہ ہو گئی اب جبکہ سرکار کی جانب سے ایک ماہ قبل اس سڑک کی مرمت کی گئی تھی لیکن غیر معیاری مٹریل استعمال کئے جانے کی وجہ سے ایک ماہ کے اندر ہی تار کول اکھڑ گیا ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے دوبارہ سے تار کول بچھایا جائے ۔ نائب سرپنچ آڑائی محمد شفیق نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ سرکار کی جانب سے 2014کے سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑک کی سات سال بعد مرمت کر کے اس پر تار کول بچھایا گیا تھا لیکن ایک ماہ کے اندر ہی سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک پر بچھائی گئی غیر معیاری مٹریل کا معائینہ کر کے دوبارہ سے تار کول بچھایا جائے تاکہ لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔