نئی دہلی //مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے 11 علاقائی زبانوں میں بی ٹیک پروگراموں کی اجازت دی ہے۔ یہ زبانیں ہندی ، مراٹھی ، تمل ، تیلگو ، کندا ، گجراتی ، ملیالم ، بنگالی ، آسامی ، پنجابی اور اوڈیہ ہیں۔پردھان نے ٹویٹ کیا ’’اے آئی سی ٹی ای نے 11 علاقائی زبانوں میں بی ٹیک پروگراموں کی اجازت دی ہے۔ وزیر اعظم شری @ نریندرامودی علاقائی زبانوں کو قومی دھارے کی تعلیم میں فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔NEPمختلف خطوں سے آنے والے طلبا کو بااختیار بنانے کے لئے اس اہم پہلو پر زور دیتا ہے۔‘‘اس سے قبل ہی ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آٹھ ریاستوں کے 14 انجینئرنگ کالجوں کے نئے تعلیمی سال سے منتخب برانچوں میں علاقائی زبانوں میں کورسز پیش کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ نائیڈو نے امید ظاہر کی کہ دیگر انجینئرنگ کالج اور پیشہ ورانہ تعلیم کا ادارے بھی علاقائی زبانو میں سلیبس دستیاب کرائیں گے ۔