جالندھر:لولی پروفیشنل یونیورسٹی 106ویں انڈین سائنس کانگریس کی میزبانی کررہی ہے جس کاافتتاح وزیراعظم نریندرمودی کریں گے۔ یہ سائنس کانگریس 3تا7 جنوری 2019 کولولی پروفیشنل یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہوگی ۔اس ایونٹ میں ملک بھرسے 15000ڈیلی گیٹ بشمول 300 قدآور سائنسدان اورنوبل انعام یافتہ شخصیات حصہ لے رہی ہیں ۔اس مرتبہ سائنس کانگریس کاعنوان ’’فیوچرانڈیا ۔سائنس اینڈٹیکنالوجی رکھاگیاہے جو 18 پلینری سیشنز بشمول میڈیکل، کیمل،اینوائرنمنٹل ودیگرسائنسی موضوعات پرمبنی اجلاس پرمبنی ہے ۔اس میں چارمیگاایونٹ ہوں گے جن میں چلڈرن سائنس کانفرنس ،وومن سائنس کانفرنس، سائنس کمیونی کیٹرس ،میٹ اینڈسائنس نمائش شامل ہیں۔قومی سطح کی نمائش اورانٹرنیشنل سائنٹک کمپنیاں بشمول امریکہ، آسٹریلیاں،جرمنی،سوئٹزرلیندودیگرکی حصولیابیوں کودکھایاجائے گا۔سائنس کانگریس ایسوسی ایشن کامقصدسائنس کانگریس کے انعقادکے ذریعے ریسرچ کے کام میں جدت لاناہے۔ آئی ایس سی اے ،ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی ،وزارت سائنس وٹیکنالوجی ،حکومت ہندکے تحت کام کرتی ہے۔لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے چانسلراشوک متل نے سائنس کانگریس کی میزبانی پرخوشی کااظہارکیاہے۔