سرینگر //جموں اور کشمیر میں اتوار کوبوپی(BOPEE) نے بی ایس سی نرسنگ، بی ایس سی ٹیکنالوجی اوربی ایس سی پیرا میڈیکس میں داخلہ کیلئے سال 2021 کے امتحانات منعقد کئے گئے۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 14ہزار سے زائداُمید واروں نے حصہ لیا جن میں 3892جموں جبکہ 10122اُمید وار کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کورونا وائرس قوائد و ضوابط مد نظر رکھتے ہوئے جموں میں 6سینٹر اور سرینگر میں 21سینٹر قائم کئے گئے تھے۔ جموں کے 3892میں سے 3260 جبکہ وادی کے 10122افراد میں سے 9456اُمید واروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ اس طرح 90.74فیصد امیدوار امتحانات میں حاضر رہے۔ بوپی چیئرمین شفیق احمدرینہ نے خود امتحانات پر نظر رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران امتحانات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانا ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران سماجی دوری اور قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا گیا ۔