الریاض//جدہ میں فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا‘۔’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور مجرد آنکھ سے دیکھا جائے گا‘۔سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا‘۔