لندن//برطانیہ میں تاریخ کے گرم ترین دن کے موقع پر گرمی سے بچنے کے لیے دریاو?ں اور جھیلوں میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے شہری ہلکان ہوگئے۔ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا جو ممکنہ طور پر 42 ڈگری تک جا سکتا ہے جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے جھیلوں اور دریاو?ں کا رخ کیا۔دوسری جانب ہیٹ ویو کے خدشے کے تحت ملک بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ صرف لندن میں جھیلوں اور دریاو?ں میں نہانے کے دوران 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔