ہینلے لدا خ میں نائٹ سکائی سینکچری ایک ماہ میں مکمل ہوگی لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرکی ڈاکٹر جتیندر سے ملاقات کے دوران یقین دہانی

نئی دہلی// لداخ کے ہینلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کے تحت  کے ذریعے قائم کیے جانے والے ہندوستان کے پہلے نائٹ سکائی سینکچری پر کام زور و شور سے جاری ہے اور ایک ماہ سے زیادہ وقت میں مکمل ہو جائے گا۔یہ بات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے نارتھ بلاک میں ان سے ملاقات کی۔نائٹ سکائی سینکچری دنیا بھر کے سیاحوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی طرف راغب کرے گا اور اس خطے میں فلکیاتی سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔ یہ رات کے وقت تقریباً 15,000 فٹ کی بلندی سے آسمان کو ستاروں اور سیاروں کی مکمل شان میں دیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کرے گا جس میں ایک چمکتے ہوئے پس منظر میں ہوا کی آلودگی یا ماحول کی نمی نہیں ہوگی۔یہ اس سال ستمبر کے مہینے میں دونوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کا فالو اپ تھا، جب مرکزی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ لداخ میں ہندوستان کا پہلا “نائٹ سکائی سینکچری” قائم کیا جائے گااور 3 ماہ کے اندر مکمل ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق ترقی سے متعلق مسائل کی ایک وسیع رینج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو 31 اکتوبر کو لداخ میں منعقد ہونے والے روزگار میلے کے بارے میں آگاہ کیا جہاں انتظامیہ نے مستحق نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مطالبے کو آگے بڑھاتے ہوئے تقریباً ایک ہزار مقامی نوجوانوں کو تقرری کے حکم نامے دئے۔