جموں//عالمی شہرت یافتہ آئوٹ لک ٹریولر نے اپنے تیسری ایڈیشن کیلئے آئوٹ لک چوائس ہوٹل ایوارڈس کااعلان کیاہے۔آئوٹ لک ٹریولرگروپ ملک میں ہوٹلوں کی درجہ بندی اوراعزازات عطا کرنے کے حوالے سے سب سے بڑاادارہ ہے ۔ نمایاں کارکردگی کے سلسلے میں جموں شہرکے مشہورومعروف ہوٹل ’ہوٹل رمادا جموں سٹی سنٹر‘کواعزازکیلئے نامزدکیاگیاجوکہ جموں توی کے کنارے واقع ہے ۔اس ہوٹل کے ایک طرف توی ہے کانظارہ ہے اوردوسری طرف ترکوٹہ پہاڑیاں ہیں۔اس ہوٹل میں بہترسہولیات سیاحوں کیلئے دستیاب ہیں جن سے وہ لطف اندوزہوتے ہیں۔