نئی دہلی// ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ ہندوستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مجوزہ اہداف کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں اپنے مالی وعدوں کو پورا کرنا چاہئے ۔جاوڈیکر نے آب و ہوا کے نفاذ سے متعلق چوتھے وزارتی اجلاس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 2005 سے 2014 کے درمیان مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں 21 فیصد اخراج کی شدت میں کمی لاتے ہوئے 2020 تک کے لئے خود ساختہ ہدف کو وقت سے پہلے ہی حاصل کرلیاتھا۔ جی ڈی پی میں ایک فیصد کے اضافہ سے کاربن کے اخراج میں ہونے والے ایک فیصد اضافے سے جی ڈی پی کے نسبت اخراج کی شدت کو کہا جاتا ہے ۔
بیٹری سے چلنے والے
ریل انجن کا کامیاب تجربہ