جموں//عدالت عالیہ نے بینک فراڈ کے ایک معاملے میں سابق وزیرعبدالرحیم راتھرکے فرزندہلال راتھر کی ضمانتی عرضی کوردکیا۔راتھر نے عدالت عالیہ کے جج جسٹس پنیت گپتا کی عدالت میں دائرعرضی میں کہاتھا کہ کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظرعدالت عظمیٰ نے ملک بھر کی جیلوں میںقیدیوں کے ہجوم کوکم کرنے کیلئے کہا ہے۔انہوں نے اپنی عرضی میں یہ بھی کہاتھا کہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلاء ہے ۔سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے سینئروکیل مونیکاکوہلی نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام کی طرف سے ایسا کوئی طبی رپورٹ پیش نہیں کیاگیا ہے جوملزم کی دلیل کی توثیق کرتاکہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلاء ہے ۔کوہلی نے عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اُس کی رہائی جاری تحقیقات کیلئے مضر ثابت ہوگی کیونکہ وہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرسکتا ہے ۔جسٹس گپتا نے ملزم کے وکیل کو بتایا کہ اُس کی عرضی کورد کیاجاتا ہے ۔راتھر کو177کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ معاملے میں اینٹی کورپشن بیوروجموں کشمیرنے ماہ جنوری میں حراست میں لیاتھااور مابعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپردکیاگیا۔