کنگن// تحصیل دفتر کنگن کے سامنے اس وقت لوگ حیران ہوگئے جب باڈر روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے سڑک کی مرمت کے لئے ڈالے گئے ملبہ میں چمک رہے ذرات کو غیرریاستی خواتین نے سونا سمجھ کر کھنگالنا شروع کیا ۔جب راہ چلتے لوگوں نے اس منظر کو دیکھا تو وہ حیران ہوگئے اورانہوں نے ان خواتین سے پوچھا کہ آپ اس ملبے سے کیا نکال رہی ہیں تو کچھ خواتین نے کہا کہ یہ سوناہے جبکہ چند ایک نے کہا کہ اس ملبے میں چھوٹے چھوٹے کالے جو پتھر ہیں اُن سے کاجل بنایا جارہا ہے اسلئے وہ جمع کررہی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں جو 6.5کلو میٹرزیڈ مور ٹنل تعمیر ہورہی ہے ،یہ اُسی سے نکلنے والا ملبہ ہے جس میں باڈر روڈ آرگنائزیشن نے چندگاڑیاں سڑک کی مرمت کے لئے وہاں ڈالی تھیں ۔