سہارنپور//اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت متعینہ ہدف کو پورا کرنے کی ضمن میں حکومت تیزی سے کام کررہی ہے اور اب تک 24 لاکھ مکانات تعمیر کرائے جاچکے ہیں۔مسٹر یوگی اتوار کو یہاں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 تک اس اسکیم کے تحت ہر شخص کو اپنا گھر دستیاب کرانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری ہے اور امید ہے کہ متعینہ وقت سے پہلے ہی اس ہدف کو مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سماجوادی حکومت کے پانچ سالہ میعاد کار میں صرف 63 ہزار مکانات ہی اس اسکیم کے تحت منظور کئے گئے تھے جبکہ ان کی تعمیر بھی نہیں ہوئی۔ وہیں موجودہ حکومت نے صرف سہارنپور کمشنری میں ہی پچاس ہزار مکانات تعمیر ہورہے ہیں۔ ریاست میں اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ بیت الخلاء بنائے جا چکے ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سہارنپور میں یونیورسٹی بنانے کے مطالبے کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس کی تعمیر کی کاروائی شروع کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے ۔ گنا کسانوں کے سابقہ بقایاجات کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور موجودہ سیشن کے گنا بقایاجات کی ادائیگی کی حکمت عملی بنائی جاچکی ہے ۔ریاست کی 119 چینی ملوں نے ریکارڈ چینی کی پیدا کی ہے ۔یواین آئی