مینڈھر//مینڈھر کے ہر نی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیا بی پرہر نی اور گردو نو اح کے علاقو ں کے لو گو ں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس دوران مظاہر ین نے کئی گھنٹو ں تک مینڈھر۔ سرنکو ٹ سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد رفت کے لئے بند کر دیا ۔ مظا ہر ین نے الز ام لگا یا کہ محکمہ کی لا پر وائی کی وجہ سے ما ہ رمضان میں لو گو ں کو روزے رکھ کر کئی کلو میٹر کی دوری سے پینے کا صاف پا نی لا نا پڑ تا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ان کیلئے پانی کا کوئی بندوبست نہیں ہے جبکہ محکمہ بڑے بڑے دعوے کررہاہے ۔ مظا ہر ین کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ملا زمین نے علا قہ کو سپلا ئی کر نے والی پا ئپو ں کا وا ل تو ڑ دیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی سپلا ئی میں خلل آرہا ہے ۔ مظاہر ین نے ضلع تر قیا تی کمشنر پو نچھ اور محکمہ پی ایچ ای کے افسران سے اپیل کی کہ وہ ماہ صیام کے دوران لوگوں کو پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کریں تاکہ انہیں روزہ رکھ کر پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔احتجاج کو دیکھتے ہو ئے نا ئب تحصیلدار ہر نی کبیر حسین، ایس ایچ او گو رسائی اور محکمہ پی ایچ ای کے ملا زمین موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ پانی کی سپلائی بھی فراہم ہوگی اور وال بھی ٹھیک کیا جائے گا۔ افسران کی اسی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی گئی ۔