بانڈی پورہ//ہاپت نار قوئل مقام بانڈی پورہ کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سڑک پر جاری کام ادھورا چھوڑنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر پہنچ کر احتجاج کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع انتظامیہ اور سرکار نے 200کنبوں پر مشتمل اس پسماندہ گجر بستی کو مکمل نظر انداز کیا ہے اوربنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ جل شکتی محکمہ نے تین سال قبل پانی کی پائپیں نصف بستی میںبچھائیں لیکن پھر اچانک غائب ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کھٹانہ محلہ، سیر محلہ اور ٹیڑھی محلہ میں رہائش پذیر لوگوں کو پینے کا صاف میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر ہی مجبور ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آر اینڈ بی نے بھی تین سال قبل دو کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا لیکن ادھورا چھوڑ کر رفوچکر ہوگئے۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس بستی کی طرف فوری طورتوجہ دی جائے۔