ڈوڈہ//گورنمنٹ میڈیکل ایڈ سینٹر ہانچ ڈوڈہ میں ایک مفت میڈکل مع بیداری کیمپ کا انعقاد کیا ۔اس کیمپ کے اہتمام کا مقصد لوگوں کو ان کے گھروں تک طبی امداد پہنچانا تھا ۔ محکمہ نے بتایا کہ اس قسم کے کیمپ ضلع کے دور دراز علاقوں میں طبی امدد بہم پہنچانے کیلئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔اس کیمپ میںڈاکٹر محمد شریف وانی اور ڈاکٹر ناصر مسعود اندرابی نے غلام حسن ،محمد اکبر ،محمد اشفاق،فیضان احمد ترمبو،اشوک شان اور وسیم الحق کی مدد سے 200 سے زائد مریضوں کی تشخیص کی ۔اس موقعہ پر تامام مریضوں میں ضرورت کے مطابق مفت دوائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر شرکاء کو صحت صفائی سے متعلق بیداری لیکچروں کا اہتمام کیا گیا ۔ہ انچ اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں نے اس کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایت پر بلاک میدیکل آفیسر گھٹ ڈاکٹر گھنشام سنگھ نے چیف میدیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نجار کی نگرانی میںیہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا ۔