کشتواڑ//جے اینڈ کے ہائی کورٹ، جموں ونگ نے ایک عرضی پر چیف ایجوکیشن افسر کو ہدایت دی کہ وہ سیکورٹی وجوہات پرعرضی دائر کرنے والے کو ضلع صدر مقام پر کسی سکول میںتعینات کریںجسے زیڈ ای اودفتر ناگسینی سے فارغ کیا گیا تھا۔چیف ایجوکیشن افسر نے سرکار کے ایک ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے عرضی دائر کرنے والے کو زیڈ ای او آفس ناگسینی سے فارغ کرکے اُسے اصلی تعیناتی کی یعنی کہ جگہ گو رنمنٹ مڈل سکول ہلر کے لئے ریلیوکیا تھا ۔درخواست کنندہ کے وکیل ایڈووکیٹ این ڈی قاضی نے اپنے دلائل میں عرضداشت کی کہ عرضی کومورخہ26-02-2016 کوسلامتی کی وجوہات پر ایس ایس پی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے جاری ترسیل کی وجہ پر زیڈ ای او آفس ناگسینی میںتعینات کیا تھا۔دوسری جانب سرکار کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رویندر گپتا نے عدالت کو بتایا کہ درخواست دہندہ کو زونل ایجوکیشن آفس ناگسینی میں تعینات کیا گیا تھا ،چنانچہ وہ ایک ٹیچر ہے اور سکول میں اسکی ضرورت ہے نہ کہ ایڈمنسٹریشن میں۔جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکور نے دونوں اطراف کو سُننے کے بعد حُکم دیا کہ درخواست دہندہ کو ضلع صدر مقام کشتواڑ میں تعینات کیا جائے۔دریں اثنا متعلقین کو ہدایت دی گئی کہ و ہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سے سر نو جانچ حاصل کریں کہ آیا اس کو خطرہ ہے یا نہیں ۔