نئی دہلی // صدر رام ناتھ کووند کی منظوری کے بعد مرکزی وزارت قانون و انصاف نے مختلف ہائی کورٹس کے سات ججوں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔صدر نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن کی سفارش پر ججوں کے تبادلوں کو منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجن گپتا ، کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس پی بی بجنتھری اور راجستھان ہائی کے جج جسٹس سنجیو پرکاش شرما کا پٹنہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔مدراس ہائی کورٹ کے جج جسٹس ٹی ایس سوگیانم کو ، کلکتہ ، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس سریشور ٹھاکر ، پنجاب اور ہریانہ ، تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ کو تریپورہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سبھاش چند کا جھارکھنڈ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے ۔ادھراترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے الہ آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس راجیش بندل کوکل یہاں راج بھون کے گاندھی آڈیٹوریم عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔