عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// 11ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلانآج یعنی 2 فروری کو کیا جائے گا۔بورڈ آف سکول ایجوکیشن چیئرمین غلام حسن شیخ نے کہا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا، “نتائج مکمل ہیں اور ہم نے صبح 11:30 بجے کے بعد اس کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ اعلان کا صحیح وقت بدل سکتا ہے کیونکہ بورڈ کا انحصار نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) پر ہے جس میں کچھ تکنیکی خصوصیات شامل ہیں۔ تقریبا ً81469 طلبا امتحان میں شامل ہوئے تھے جن میں 64007کشمیر سے اور 17462 جموں کے موسم سرما کے علاقوں سے گیارہویں جماعت کے امتحان کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔پچھلے ایک سال میں، بورڈنے تشخیصی نظام میں اصلاح کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نتائج کا اعلان مقررہ مدت میں کیا جائے۔