جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں ایک ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے اس کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی پرچم کے رنگو ں میں ہوائی جہاز کی شکل میں غبارہ ملنے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ سرحد کے قریب تلاشی آپریشن جاری کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی پرچم کی شکل میں غبارہ اتوار کی شام دیر گئے ضلع سانبہ کے گھگوال علاقے میں ملا جس پر ’’ بی ایچ این ‘‘ کے کچھ الفاظ تحریر تھے ۔ غبارہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی جنہوں نے غبارے کو اپنی تحویل میںلیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں ایک ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ دیکھا گیا جس کے بعد اسکو قبضہ میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔