ڈوڈہ //ڈاکٹر محمد فریدبٹ نے بطور بلاک میڈیکل آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔وہ ڈاکٹر گھنشام کی جگہ گھٹ کے نئے بی ایم او تعینات ہوئے ہیں جنہیں حال ہی میں تبدیل کر دیا گیا ۔بلاک گھٹ کے ملازمین نے نئے بی ایم او کا گرجوشی سے استقبال کیا ۔بی ایم او نے جوائن کرنے کے فوراً بعد بلاک کے ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور کلرکل سٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اورا نہیں لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام فیلڈ اور آفس سٹاف مل جل کر کام کریں۔ڈاکٹر بھٹ نے وزیر صحت بالی بھگت ،سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر پون کوتوال اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر گورجیت سنگھ ساسن کا تعیناتی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فرید بھٹ نے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔اُنہوں نے پہلے بھی تین سال تک بطور بی ایم او گھٹ اپنے فرائض انجام دئے ۔