منجاکوٹ//منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں سڑک کی خستہ حالت پر مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر برہمی کا اظہار کیاہے۔گھمبیر مغلاں سڑک پر گاڑیوں کا چلنا کسی خطرہ سے کم نہیں جس پر کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے۔یہ روڈ پہلے سے خراب تھی لیکن اب بارشوں سے اس کا حلیہ ہی خراب ہوگیاہے لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک میں کئی جگہوں پر بڑی بڑی پہاڑیاں پڑی ہوتی ہیں جن کے پاس سے گاڑیوں کا گزرنا بہت مشکل ہے۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ جب بھی اس سڑک کے نام پر پیسے کی منظوری دی جاتی ہے تو محکمہ پیسے ہڑپنے کے لئے تھوڑا سا کام کروا دیتا ہیمگر سڑک کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آتااوراس کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔لوگوں نے کہا کہ اس سڑک پر گاڑی چلاتے وقت خوف محسوس ہوتاہے اور کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونماہوسکتاہے۔ان کاکہناہے کہ بڑے بڑے کھڈوں سے سفر کرتے ہوئے روزانہ طلبااور ملازمین و عام لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔انہوں نے سڑک کی فوری طور پر مرمت کرکے اس پر تارکول بچھانے کی مانگ کی ہے۔