راجوری //سرحدی ضلع راجوری کی پیر پنچال پہاڑیوں میں فوج کی جانب سے خانہ بدوش طبقہ کیلئے موبائل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ سموٹ گائوں میں فوج کی جانب سے خانہ بدوش طبقہ کیلئے طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران عام لوگوں کیساتھ ساتھ مویشیوں کا بھی معائینہ کرکے ان کو ادویات فراہم کی گئیں ۔غور طلب ہے کہ اس وقت خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ پہاڑی علاقوں میں قائم کر دہ ڈھوکوں میں جارہے ہیں ۔فوجی ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ کیمپ لوگوں کو کووڈ سے بچانے اور اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں خانہ بدوش طبقہ کو بیدار کیا گیا ۔اس دوران فوج کے ڈاکٹروں نے جہاں عام لوگوں کو طبی امداد فراہم کی وہائیں وٹرنیری ڈاکٹروں نے مویشیوں کی جانچ کرنے کے ادویات بھی فراہم کیں ۔ڈاکٹروں کی ٹیم میڈیکل آفیسر کی قیادت مریضوں کا معائینہ کرنے میں مصروف رہی جبکہ کیمپ کے دوران 100مرد ،80خواتین او ر 34بچوں کا معائینہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ 183مویشیوںکا معائینہ بھی کیا گیا ۔