گول/// گول سب ڈویژن میں انتظامیہ نے بازار کا معائینہ کیا جس دوران سبزی فروشوں ور مرغ فروشوں سے2400روپے جرمانہ وصول کیا۔ ٹی ایس او گول بشیر احمد ملک اور نائب تحصیلدار جاوید اقبال شان و دیگر عملہ کی ایک ٹیم نے صبح گیارہ بجے گول بازار کامعائینہ کیا ۔اس دوران سبزی فروشوں و مرغ فروشوں سے جرمانہ وصولا ۔ سبزی فروشوںاور مرغ فروشوں نے من مانی قیمتیں رکھی ہیں جس وجہ سے دکانداروں کو جرمانہ وصول کیا۔اگر چہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مرغ کے مختلف ریٹ مقرر کئے گئے لیکن دکانداروں نے انتظامیہ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دئے ہیں اور من مرضی قیمتیں وصولی جا رہی ہیں اس طرح سے سبزی فروشوں نے بھی اپنی مرضے کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ وہیں دودھ فروشوں نے بھی انتظامیہ کے ریٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے جہاں کچھ دکاندار 60روپے کلو دودھ فروخت کرتے ہیں تو کچھ70روپے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ مقرر کیا گیا ہے وہ دودھ 50روپے جبکہ دہی60روپے ہے ۔ اسی طرح سے بیس سے پچیس روپے زیادہ مرغ کاریٹ دکانداروں نے رکھا ہے ۔ انتظامیہ نے تو جرمانہ وصول کیا لیکن قیمتیں اعتدال پرلانے میں انتظامیہ ناکام ہوئی ہے اوردکاندار من مرضی قیمتوں پر ہی چیزیں فروخت کرتے ہیں ۔