مہور//سب ڈویژن مہور کے بگوداس علاقہ جو کہ مہور کے کونے میں پیر پنجال کے دامن پر واقع ہے وہاں پر ایک ہی گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر ہے جو پچھلے ایک ہفتے سے بند ہے۔اس علاقہ میں سڑک بھی نہیں ہے اور لوگوں کو کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے گذشتہ روز بگوداس میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں پہاڑی سے گر کر ایک لڑکا زخمی ہوگیا تھاجس کی شناخت بشارت احمد والد مشتاق احمد ساکنہ بگوداس کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس کو پی ایچ سی بگوداس پہنچایا لیکن سینٹر میں تالا لگا ہوا تھا اور کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اس کے بعد لوگوں نے اس کو آئر ویدیک ڈسپنسری منجیکوٹ پہنچایا لیکن وہاں پر بھی سینٹر بند تھا آخر کار زخمی لڑکے کو چارپائی پر اٹھا کر کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے سنگڑی پہنچایا جہاں سے انہوں سے پرایئویٹ گاڑی میں ڈال کر اسے جموں پہنچایا جو کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر اعلاج ہے۔لوگوں نے مزید بتایا محکمہ کی لاپرواہی سے اس علاقہ میں کئی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔لوگوں نے حکومت سے مانگ کی ہے اس بچھڑے علاقہ کی طرف تواجو دی جائے۔اس حوالے سے جب کشمیر اعظمئی نے بی ایم او مہور وجیتر سینگ سے بات کی انہوں نے بتایا کہ وہاں پر دو ڈاکٹر تعینات ہے جس میں ایک چھٹی پر گیا تھا اور ایک دفتر کے کام سے دفتر میں تھا انہوں نے بتایا ہسپتال پوری طرح سے بند نہیں تھا ایک میڈیکل اسسٹنٹ موجود تھا وہاں پرآج ڈاکٹر بھی سینٹر میں پہنچ گئے۔