پونچھ// گوجر لیڈر شمشیر ہکلہ پونچھی نے وزیرِ اعظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر کے گوجر بکروال طبقہ کی ترقی اور بہبودی کے لئے خصوصی مالی اور سیاسی پیکیج منطور کیا جائے۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ریاست میں گوجر بکروال طبقہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں جنگلوں کے نزدیک اور ہندوستان و پاکستان کی حدِ متارکہ کے نزدیک ریاست کے بیس اضلاع میں آباد ہے اورطبقہ کی تہذیب و تمدن ، زبان و ادب، مسائل و مشکلات جموں و کشمیر میں آباد دوسرے طبقوں سے بالکل الگ اور مختلف قسم کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر بکروال طبقہ طبقہ سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی طور پر پسماندہ ہے ۔ انہوںنے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے گوجر بکروال طبقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بارڈر اسکورٹی فورسز، سنٹرل ریزرو پولیس میں بھرتی کرنے کے لئے خصوصی بھرتی مہم چلائی جائے۔انہوں نے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر حکومت کو ہدایت جاری کریں کہ جموں و کشمیر میں گوجر بکروال طبقہ کے لئے اسمبلی اور لوک سبھا حلقے مخصوص کئے جائیں ۔