کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ کے مختلف علاقوں میں چوری کی مسلسل وارداتوں میں اضافے ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے۔ 2014سے 2021تک گنڈ، کلن، گگن گیرمیں چوروں نے 10 گاڑیاں اڑالی تاہم پولیس نے آج تک ان چوری کی گئی گاڑیوں میں سے ایک بھی برآمد نہیں کی ہے ۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے وسطی ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ کے مختلف علاقوں جن میں ریول، کلن، گنڈ، گگن گیر شامل ہیں، میں 2014 سے چور سرگرم میں اور ان علاقوں میں چوروں نے10 گاڑیاں اڑالی ں۔ چوری کی گئی گاڑیوں کے مالکان جن میں محمد یوسف بٹ ساکن ریزن ،فیاض احمد لون ساکن ریول، شوکت احمد نایک اور دیگر مالکان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 15 مارچ 2015 میں چوروں نے گگن گیر سے شوکت احمد نایک کی ٹاٹا سوموں زہر نمبر JK01P, 0692 اڈالی جبکہ 23مارچ 2021 کو چوروں نے کلن میں حبیب اللہ لون کی آلٹو کے ٹین زیر نمبر JK16A, 3713 اور 23مارچ کو ہی گگن گیر میں بشیر احمد لون کی آلٹو کار زیر نمبر 6301 JK16A اڑا لی ۔ 19اور 20 نومبر میں چوروں نے عابد نبی رینہ کی آلٹو کار زیر نمبر 8988,Jk16A اڑالی جبکہ اسی روز یعنی 19اور 20نومبر کو ریول گنڈ میں چوروں نے شمیم احمد ملک کی آلٹو کار زیر نمبر 1964,JK16B کو بھی اڑالیا ۔ سال 2018میں پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ میں چوروں نے ڈاکٹر حکیم کی i20 اڑا لی جبکہ3فروری 2014 کو چوروں نے ریول میں فیاض احمد لون کی تویرا زیر نمبر JK16, 5628 اڑا لی۔ 2014 میں چوروں نے گگن گیر میں ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر 2566,JK05B،کلن میں 9 نومبر کو ایک ماروتی کار زیر نمبر 6882,JK01K،7جولائی 2014کو گگن گیر میں ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر 7227JK5Bاڑالی۔ ان ساری چوری کی وارداتوں میں گنڈ پولیس میں ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں لیکن پولیس نے آج تک ان چوری کی گئی گاڑیوں میں سے ایک کوبھی برآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔اس دوران رواں ہفتے کو گنڈ اور کلن میں چوروں نے دو گاڈیاں اڈالی ھے جس کے بعد ایس ایس پی گاندربل نکیل بورکر ،ایس ڈی پی اور کنگن سعید یاسر قادری نے اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے اور چوروں کو پکڑنے کا سلسلہ بھی تیز کیا گیا ہے اور رات کے دوران گنڈ میں ناکہ لگایا ۔ ان لوگوں نے ایس ایس پی گاندربل اور ایس ڈی پی او کنگن سعید یاسر قادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ چوروں کو بے نقاب کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ ایس ڈی پی او کنگن سعید یاسر قادری نے بتایا کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے چوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔