گندوہ میں بھاجپاکاسابق ضلع سیکرٹری کانگریس میں شامل اشتیاق ملک

ڈوڈہ //بی جے پی سے لمبے عرصے تک جڑے رہے کارکن و سابق ضلع سیکرٹری جاوید وانی نے جمعرات کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر ڈوڈہ شیخ مجیب علی، ڈی ڈی سی کونسلر چنگا ندیم شریف نیاز، بی ڈی سی چیئرمین محمد عباس راتھر، بلاک صدر بھلیسہ اوم پرکاش پریہار، ضلع سیکرٹری مشتاق احمد ملک، سابق سرپنچ الطاف حسین ملک، بلاک کانگریس صدر کاہرہ فاروق شکاری و بلاک صدر کانگریس جکیاس یونس رشید، یوتھ کانگریس ضلع صدر ذاکر حسین زرگر کے علاوہ دیگر کئی کارکن بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضلع صدر و دیگر ورکروں نے وانی کا پارٹی میں شامل ہونے پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس زمینی سطح پر تنظیم کو مزید تقویت ملے گی۔وانی نے کہا کہ وہ پچھلے دو دہائیوں سے بھاجپا کے ساتھ جڑے تھے لیکن پچھلے کوئی عرصہ سے پارٹی کی فرقہ پرست سوچ سے پریشان تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دو نام نہاد لیڈروں نے پیغمبر اسلام کی توہین کی لیکن پارٹی نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جس کے بعد انہوں بھاجپا سے استعفیٰ دیا۔