ٹنگمرگ //گلمرگ روڈ پر اچانک آگ ظاہر ہونے سے ماروتی کار مکمل طور خاکستر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار صبح دس بجے معراج احمد وانی ولد حبیب اللہ ساکنہ بابا ریشی ٹنگمرگ اپنی ماروتی کار زیر نمبر JKO2D-9386 میں گلمرگ جارہا تھا، جس دوران کاؤ نار کے مقام پر ماروتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے ماروتی کار مکمل طور خاکستر ہوگئی۔ ڈی او بابا ریشی پولیس چوکی ریاض احمد نے اطلاع ملتے ہی کاو نارپہنچ کر ماروتی میں لگی آگ بجھا ئی۔ اس حادثے میں ماروتی کار میں سوار ڈرائیور معجزاتی طوربچ گیا۔