راجوری//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شفقت میر کے صدارت میں گردن بالا میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقعہ پر شفقت میر نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35اےایک حساس معاملہ ہے جس پر مرکزی سرکار کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ریاست کی عوام کے لئے نیا مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو دفعہ 35اے کی منسوخی پرجن نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا ،وہ جی ایس ٹی سے زیادہ خطرناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کے لئے نیشنل کانفرنس کا تعاون کریں تاکہ ریاست کے تشخص کو برقرار رکھا جاسکے ۔ شفقت میرکا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس قیادت کچھ روز کے لئے خطہ پیر پنجال کے دورے پر آرہی ہے تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو ریاست کے خصوصی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے آمادہ کیاجائے اور ان سے تعاون حاصل کیاجائے ۔