سرنکوٹ//جموں پونچھ شاہراہ پر پوٹھہ بائی پاس کے مقام پر آلٹو کار اور ٹریک کے مابین ٹکر ہوجانے سے چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو سرینگر منتقل کیاگیاہے۔آلٹو کار زیر نمبر JK12A-1911 مخالف سمت سے آرہی ٹریک گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں آلٹوڈرائیور محمد اقبال ولد لال دین اورانکی اہلیہ اور ان کا بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے ۔اس دوران مقامی لوگوںنے فوری طور پر زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں میںسے ایک کو سرینگر منتقل کیاگیاجبکہ دیگر کا علاج سرنکوٹ میں ہی چل رہاہے ۔پچاس سالہ محمد اقبال کے علاوہ دیگر زخمیوں کی شناخت ناہیدہ کوثر زوجہ محمد اقبال عمر سینتیس سال ،رابیہ خاتون دختر محمد اقبال عمر پانچ سال،آسان اختر ولد محمد اقبال عمر تین سال کے طور پر ہوئی ہے ۔اس ضمن میں پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔