بارہمولہ//بارہ مولہ میں گانٹہ مولہ بیراج کے قریب دریائے جہلم سے پالہ دھجی ناروائو کی لاپتہ خاتون کی لاش منگلوار کوبرآمدہوئی۔پولیس کے مطابق 20جنوری 2021کو پالہ دھجی ناروائو کی تین بچوں کی ماں مبینہ بیگم زوجہ فاروق احمد جتل پراسرارطور لاپتہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق آج گانٹہ مولہ میں لورجہلم ہائیڈل پروجیکٹ بیراج کے قریب دریائے جہلم میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھاگیا،جسے پولیس نے دریاسے برآمدکیا۔لاش کی شناخت لواحقین نے کی۔ایس ایچ او شیری سجاداحمدنے تصدیق کی کہ لاپتہ خاتون کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی اور لواحقین نے اس کی شناخت کی اوراُسے پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے میڈیکل کالج بارہمولہ بھیج دیاگیا۔