جموں //گا ندھی گلوبل فیملی نے لارنس پبلک سکول جموں کے اشتراک سے’ یوناٹینڈ نیشن ڈے ‘منایا۔اس موقعہ پر منعقدہ پروگرام میں گاندھی گلوبل فیملی کے نائب صدر پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ ڈاکٹر بشیوجیت رائے کنونیئر راشٹریہ یوا سنگٹھن گاندھی گلوبل پیس فانڈیشن بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر لارنس سکول کے طلباء نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا تھا جس کے دوران انہوں نے اقوام متحد ہ کی 193رکن ممالک کے قومی رنگوں میں ملبوس مہمانوں کا استقبال بھی کیا ۔ اس موقعہ پر مذکورہ سکول کے طلباء نے یوناٹینڈنیشن کی متعدد تنظیموں کے رول کے بارے میں بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس پی ورما نے نوجوانوں کو اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں کیساتھ منسلک ہو نے اور فلاحی کاموں میں شرکت کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر بشیو جیت سنگھ نے طلباء کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ طلباء و نوجوانوں کو چاہیئے کہ مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ۔