گاندربل//گاندربل پولیس نے گوٹلی باغ میں پسماندہ طبقوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے کنبوں میں سویک ایکشن پروگرام کے تحت سیفٹی کٹ تقسیم کئے۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی ہدایت پر چوکی آفیسر گوٹلی باغ گاندربل نے گوٹلی باغ علاقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے کنبوں میں سیفٹی کٹ تقسیم کئے ۔چوکی آفیسر نے اس موقع پر غریب کنبوں کی طرف معاشرے کو اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سنجیدہ رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ساتھ کورونا وائرس میں ان چیزوں کو کیسے استعمال میں لایا جائے گااور اس کی تدابیر کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ لوگوں نے اس موقع پر گاندربل پولیس کی سراہنا کی ۔