کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پر تحصیلدار کشتواڑ شوکت مٹو نے اسسٹنٹ کمشنر لیبر کشتواڑ عمر منیب کے اشتراک سے گائوں تریگام میں ایک عوامی شکایت ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا انعقاد لوگوں کی شکائتیں اور مطالبات سننے کیلئے اور انہیں مختلف فائدہ مند منصوبوں سے آگاہ کرنے اورعوامی خدمات کی ترسیل کے نظام کو تیز اور احتساب بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔کیمپ میں گائوں تریگام کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران تحصیلدار کشتواڑ نے کئی کیٹگری سرٹیفکیٹ جن میں 48آر بی اے سرٹیفکیٹ ،125آمدنی سرٹیفکیٹ ،142ایس سی اور ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے علاوہ 8مفاہمت تصدیق کئے۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے اس موقعہ پر 45لیبر کارڈ تجدید کئے اور لوگوں کو محکمہ سے مختلف فائدہ مند منصوبوںسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے کہا۔بی ڈی او تریگام نے عوام کو آر ڈی ڈی کے مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔ عوام کی دہلیز پر شکائتوں کے ازالہ کیلئے پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کو بہتر بنانے اورکیمپ کے دوران گائوں تریگام کی عوام نے شکایات درج کرائیں ،مطالبات سننے کے بعد تحصیلدار کشتواڑ نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وقت مقررہ کے اندر ان کی شاکیات کا ازالہ کیا جائے گا اور لوگوں سے عوامی اثاثوں کی حفاظت کی تعاون طلب کیا۔لوگوں نے اس عوامی دوستانہ اقدام کیلئے تحصیلدار کشتواڑ کا شکریہ ادا کیا۔