جموں//سٹیٹ اگریکلچرل منیجمنٹ اینڈ ایکسٹنشن ٹریننگ انسٹی چیوٹ (SAMETI-J) کے زیراہتمام ڈیری فارمر /انٹرپرینر سے متعلق فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز آرایس پورائو کے اشتراک سے منعقدہ 200 گھنٹوں کاسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیرہوگیاہے۔پروگرام کامقصد صوبہ جموں کے دیہی نوجوانوں کوڈیری انٹرپرینرشپ کے سلسلے میں ان کی صلاحیتوں کوفروغ دیناتھا۔اس دوران ڈاکٹرناظم خان پروگرام کے کورس کوآرڈی نیٹرتھے۔اس دوران نوجوانوں کے ساتھ ساتھ جموں ضلع کی دیہی خواتین نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ڈاکٹرکے۔ایس رسم ڈائریکٹرایکسٹنشن /ایس اے ایم ای ٹی آئی ۔جے نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ پیداوارمیں اضافے کیلئے جدیدتکنیکوں کوبروئے کارلائیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کوبنکوں سے مالی امدادبھی فراہم کرنے کیلئے تعاون دیاجائے گا۔انہوں نے ڈاکٹرناظم خان کی کاوشوں کوبھی سراہا۔پروگرام کے دوران ریسورس پرسنز ڈاکٹرشردکمار، ڈاکٹرناظم خان،ڈاکٹر وکاس مہاجن،ڈاکٹرشفیق الرحمن ، ڈاکٹررئیس احمد، ڈاکٹر کانیکامہاجن ،ڈاکٹرسوربھ دعا،ڈاکٹرسنیل کمار،ڈاکٹرمنظوراحمدبٹ،ڈاکٹرانل پانڈے اورڈاکٹررماکانت شرما تھے۔مذکورہ مقررین نے ڈیری مویشیوں اوران کی نسلوں سے متعلق تفصیلی جانکاری شرکاء کودی۔ ڈاکٹرکے ایس رسم ڈائریکٹرایس اے ایم ای ٹی آئی۔جے نے ماہرین کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے اپنے زریں خیالات سے شرکاء کومحظوظ کیا۔ڈاکٹر ایم ایس ایس زما،ڈین ایف وی ایس سی ،اینڈاے ایچ ،آرایس پورہ نے شرکاء کے بہترمستقبل کی تمناکااظہارکیا۔اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹر ٹگر، ڈاکٹرعصمیٰ خان ،ڈاکٹروکاس ٹنڈن،ڈاکٹرشردیادو،ڈاکٹرسودن،ڈاکٹر شیتل بڑیال، ڈاکٹرماکانت شرما، پوجانائر بھی موجودتھے۔