رام بن//بیماری کی روک تھام اور مریضوں کی حمایت میں بیداری بڑھانے اور مدد کرنے کے مقصد سے ضلع ہسپتال رام بن نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین خان کی صدارت میں کینسر کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر سپرینڈنڈنٹ ڈاکٹر ڈی وی سنگھ،کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر وقار حسین قاضی،کنسلٹنٹ ای این ٹی ڈاکٹر انیس علی میر،کنسلٹنٹ گائنالوجسٹ ڈاکٹر دنیش ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سوناکشی ٹھاکر اور کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عالمی کینسر دن جو4 فروری کو منایا جاتا ہے لوگوں اور ان کے خاندانوں کو کینسر سے لڑنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مدد کرنے کیلئے سالانہ تقریب منائی جاتی ہے۔اس موقعہ پت سی ایم او نے کہاکہ ہمیں سمجھنا چاہے کہ کینسر ایک بیماری ہے اور اسے بیماری کے طور سے لینا چاہے۔سائنس نے ہمیں صحیح عمل کے اشارے دینے کیلئے تیار کیا ہے کہ کس طرح صحیح ڈاکٹروں اور صحیح علاج کے ساتھ کینسر سے نمٹنا چاہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق چند افراد اس بیماری کی تقریباً نصف روک تھام کی جا سکتی ہے۔ سینئر ڈاکٹروں نے ابتدائی پتہ لگانے، تشخیص اور ان کی خاصیت کے کینسر کا علاج کیلئے شرکاء کو بیدار کیا۔بعد میں سکریننگ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔