کپوارہ // کیرن سیکٹر میں فوج کے اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق کچل نامی اگلی چوکی میں تعینات سنتری تری وید پرکاش نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔یہ واقعہ 7مارچ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھرڈاڈسرہ ترال کا پیر کی شام سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔