سرینگر (کھنموہ)//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کھنموہ میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) 500بستروں پرمشتمل کووِڈ ہسپتال کی تعمیراتی سائٹ کا دورکر کے کووِڈ سہولیت کے قیام کے لئے کئے گئے کام کا معائینہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی آر ڈی او اور ضلع اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتا ر میں سرعت لائیں اور تمام سہولیات کو آزمائشی طور پر 5؍ جون 2021ء تک ہسپتال مکمل کریں۔اُنہوں نے کمسن بچوں اور اَطفال کے لئے خصوصی تنقیدی نگہداشت کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ ڈاکٹر وں ، نرسوں ، ماہرغذائیت اور کوآرڈی نیٹر وں کی ایک ٹیم کے ساتھ اِس سہولیت میں 25 بستروں پر مشتمل پیڈ یاٹرک انٹن سیو کیئر یونٹ تیار کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جامع اِقدامات اٹھائیں کہ عملہ ،میڈیکل سپلائز، پائیدار سامان ، تشخیصی آلات اور دیگر رسد وقت کے اَندر تیا ر ہوں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ لوگوں کی زندگیوں سے بڑھ کر کچھ بھی اہم نہیں ہے اور اِنتظامیہ سب کے لئے اور جموںوکشمیرکے ہر کونے میں صحت کی بہترین سہولیات کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس سہولیت کا چکر لگا کر مریضوںتک بڑھادئیے جانے والے آئی سی یو بیڈ ، ٹریج سہولیت ، طبی سامان ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اور دیگر سہولیات سمیت کووِڈ کیئر سہولیات کے بارے میںجانکا ری حاصل کی۔لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ ہسپتال میں آکسیجن معاون 125 آئی سی یو بستروں اور 375 بستروں کی گنجائش ہے۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سہولیت کو سی ٹی سکین مشینوں اور دیگر میڈیکل امیجنگ تکنیکوں سے لیس کریں۔