ڈوڈہ //انڈین آری کی جانب سے ضلع کھلینی علاقہ میں ٹریفک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کی توجہ چار پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیورں اور عام لوگوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر مرکوز تھی ۔کیمپ کے دوران 40ٹیکسی اور بس ڈرائیوروں کو محفوظ ٹریفک کے اچھے عادات اور ٹریفک ڈسپلن کی جانکاری دی گئی۔ضلع میں اکثر و بیشتر ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہین جسکی وجہ سے بعض اوقات قیمتی جانوں کا زیاں ہو جاتا ہے۔اکثر یہ حادثات ٹریفک قوانین میں محدود جانکاری اور ناقص ٹریفک بیداری کی وجہ سے ہو جاتے ہیں۔اس موقعہ پر ڈرائیوروں کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے مُضر اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔اُنہیں گاڑیوں کی مناسب دیکھ ریکھ کی اہمیت سے بھی ا ٓگاہ کیا گیا ۔ڈرائیورس ایسو سی ایشن کھیلانی اور مقامی انتظامیہ نے فوج کی جانب سے ایسا کیمپ منعقد کرنے کی ستائش کی۔