سمت بھارگو
جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں ہفتہ کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ بنی بسوہلی روڈ پر گیرا کے مقام پر ایک گاڑی زیر نمبر JK02BR/5834گہری کھائی میں جا گر ی، جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو پولیس اور مقامی رضاکاروں سمیت امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔مرنے والوں کی شناخت بلور کے اجے کمار، ڈوڈہ کے موہن لال اور کاکو رام کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔